گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ

 گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہڈی جی ایف ڈی اے نے ادارے کی ورکنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے ) کے افسران پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ کیا اور بریفنگ سیشن میں شرکت کی۔ ٹیم میں ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ، چیف انجینئر عارف حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد مصطفی شامل تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے جی ڈی اے کے افسران کا خیر مقدم کیا اور بریفنگ کے دوران انہیں ایف ڈی اے کے تنظیمی ڈھانچے ، دائرہ اختیار، قانونی فریم ورک، اربن ڈویلپمنٹ کے امور، ذرائع آمدن اور مختلف ترقیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، پی ایس او شبیر ساجد گجر اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے جی ڈی اے کے افسروں سے ادارے کی ورکنگ سے متعلق اپنے انتظامی تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایف ڈی اے کے ذرائع آمدن میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تیز رفتار سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے پیری اربن سٹرکچر پلان کے نمایاں پہلوؤں، بلڈنگ کنٹرول، ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے امور اور اربن ڈویلپمنٹ سے متعلق مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں ایف ڈی اے سٹی ایک میگا پراجیکٹ ہے ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس کمپلیکس قائم کیا گیا ہے ، جہاں عالمی معیار کی ان ڈور گیمز کی سہولیات دستیاب ہیں، جبکہ اس کے انتظامی امور کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کی نگرانی میں انجام دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہر کی ماسٹر پلاننگ، ترقیاتی و انتظامی امور میں درپیش بعض مشکلات اور چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں