نواحی کالونیوں میں صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات

نواحی کالونیوں میں صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات

شہر کے مختلف بازاروں میں تو صفائی ،گرد و نواح میں صفائی کا نظام نہیں ہےستھرا پنجاب والوں کی جانب سے بل ہر گھر کو بھجوائے جا رہے ہیں ،شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں صحت و صفائی کی سہولتیں نایاب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، نواحی کالونیوں کے حالات انتہائی گھمبیر ہیں جہاں پر سیوریج صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لوگوں کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں شہر کے مختلف بازاروں میں تو صفائی کا نظام دیکھنے میں آتا ہے مگر گرد و نواح میں صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے اس کے برعکس ستھرا پنجاب والوں کی جانب سے بل ہر گھر کو بھجوائے جا رہے ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ بے شک شہری ٹیکس اور تمام بل ادا کرنے کے لیے تیار ہیں مگر ان کے بدلے ان کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے کالونیوں میں گندگی کے ڈھیر بدستور قائم ہے جبکہ سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہے واسا اور ستھرا پنجاب والوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ بل روانہ کرنے کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ہے مگر بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا اس کا نوٹس لیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں