پو لیس کی کارروائیاں ،41 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا
پو لیس کی کارروائیاں ،41 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیامجموعی طور پر12کلوگرام سے زائد چرس، 7کلوگرام سے زائد ہیروئن برآ مد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 41منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 41 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔ جنکی تلاشی کے دوران انکے قبضے سے مجموعی طور پر بارہ کلوگرام سے زائد چرس، سات کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 661 لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی گئی۔ جس پر پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔