بجلی چوری کرنے پر 2 افراد کے خلاف مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران 2 افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ دونوں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔