مدرسہ بلالیہ واں بھچراں میں محفل حسن قرات
میانوالی (نامہ نگار )مدرسہ بلالیہ واں بھچراں میں دوسری عظیم الشان محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔
جو سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ حضرت خواجہ خلیل احمد اور حضرت صاحبزادہ عزیز احمد کی سرپرستی میں قاری ضیاء اللہ عثمانی مہتمم مدرسہ بلالیہ و مفتی قربان علی کی زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔محفل میں خصوصی آمد فضیلتہ الشیخ قاری عیدی شعبان (تنزانیہ) اور قاری فردان آدم (تنزانیہ) کے علاوہ قاری شہاب الدین، قاری محمد ہاشم، قاری خورشید احمد اور قاری محمد ساجد نے بھی شرکت کی۔ قراء کرام نے بہترین، خوبصورت اور پرسوز آواز میں تلاوت کلام پاک پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ شرکاء نے قاری حضرات کی تلاوت پر دل کھول کر داد دی۔۔قاری ضیاء اللہ عثمانی نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی سالانہ محفل حسن قرات اسی جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی جائے گی اور حاضرین کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔