والدین بچوں کو سردی سے بچائیں : ڈاکٹر ندیم
میانوالی (نامہ نگار )معروف ہومیو فزیشن ڈاکٹر ندیم چودھری نے والدین کو سخت سردی اور دھند کے موسم میں بچوں کی صحت کے تحفظ کے حوالے سے متنبہ کیا ہے ۔
ڈاکٹر ندیم چوہدری نے کہا کہ اس دوران بچوں کو سکول، ٹیوشن سنٹر اور گھروں سے باہر بھیجنا نمونیا، ڈبل نمونیا، بخار، کھانسی اور گلے کی دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا سبب بن سکتا ہے اور بعض اوقات یہ بچوں کی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو دس سے بارہ دن تک دھند کے خاتمے اور دھوپ نکلنے تک گھروں میں رکھیں اور باہر بھیجنے کی صورت میں انہیں مکمل اونی لباس پہنائیں۔