جعلی موبائل آئل کی پیداوار اور فروخت کا دھندہ زور پکڑ گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شہر کے متعدد مقامات پر جعلی موبائل آئل بنانے اور فروخت کرنے کا دھندہ دوبارہ سر اٹھا گیا ہے ۔
مصلحت کی وجہ سے اصل مالکان کو قابو نہیں کیا جا سکا۔ آٹو ڈیلرز اور ورکشاپ مالکان کا کہنا ہے کہ یہ مافیا نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ متعلقہ دیگر محکموں کے ملازمین کو بھی باقاعدہ حصہ دیتا ہے ۔