داؤدخیل :پانی کی شدید قلت، درجنوں گاؤں صاف پانی سے محروم
داؤدخیل :پانی کی شدید قلت، درجنوں گاؤں صاف پانی سے محرومکروڑوں سے تعمیر شدہ چاپری ڈیم بھی خٹک بیلٹ کے عوام کو پانی فراہم نہیں کر سکا
داؤدخیل (نمائندہ دنیا )داؤدخیل کے نواحی علاقے جیلان میلا، یونین کونسل تبی سرکے کے پسماندہ گاؤں میں شدید پانی کی قلت سے اہل علاقہ بوند بوند پانی کے لیے ترس گئے ہیں۔ خٹک بیلٹ کے درجنوں گاؤں پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں حالات انتہائی مشکل ہو جاتے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ چاپری ڈیم بھی خٹک بیلٹ کے عوام کو پینے کا پانی فراہم نہیں کر سکا۔ اگر بارش ہو جائے تو انسان اور جانور ایک ہی جگہ پانی پینے پر مجبور ہوتے ہیں۔اہل علاقہ نے بارہا متعلقہ سرکاری اداروں سے اپیلیں کیں، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ مجبوراً گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پینے کے پانی کے لیے کنویں کی کھدائی کا کام شروع کیا ہے ، جو نہایت مشکل اور مہنگا ہے ، مگر اس کے سوا ان کے پاس کوئی اور حل موجود نہیں ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاپری ڈیم سے خٹک بیلٹ کے پسماندہ گاؤں کو فوری اور باقاعدہ پانی فراہم کیا جائے تاکہ انسانی اور حیوانی زندگی متاثر نہ ہو۔