کانکنوں کی تعلیم، صحت اور فلاح کے لیے تاریخی فیصلے

کانکنوں کی تعلیم، صحت اور فلاح کے لیے تاریخی فیصلے

کانکنوں کی تعلیم، صحت اور فلاح کے لیے تاریخی فیصلےمعذور کانکنان کی ماہانہ گرانٹ 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزارکرنے کی منظوری

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب پرویز اقبال کی زیرِ صدارت 62ویں مائنرز ویلفیئر بورڈ پنجاب کے اجلاس میں کانکنوں کی سیفٹی، فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے متعدد اہم اور تاریخی فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں مائنز لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، مائنز اونرز اور کانکن ورکرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کوالٹی آف ایجوکیشن اور صحت کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مائنز لیبر ویلفیئر بوائز ہائی اسکول مکڑوال ضلع میانوالی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی جبکہ تعلیمی اداروں اور مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتالوں میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں مکڑوال میں اساتذہ کے لیے رہائشی کالونی کے قیام، مائنز لیبر ویلفیئر کالج فار بوائز مکڑوال میں بی ایس آنرز کلاسز کے آغاز پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں معذور کانکنان کے لیے ماہانہ گرانٹ پندرہ ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی جسے شرکاء نے خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں