غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج شہریوں کیلئے وبالِ جان

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج شہریوں کیلئے وبالِ جان

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج شہریوں کیلئے وبالِ جانفاروقہ و گردونواح میں بجلی کی طویل بندش سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہو گیا

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )فاروقہ اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید کم وولٹیج نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ ایک بار بجلی بند ہو جائے تو کئی کئی گھنٹے بحال نہیں ہوتی، جبکہ فیسکو حکام لوڈشیڈنگ کا کوئی باقاعدہ شیڈول جاری کرنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے ۔بجلی کی بار بار بندش کے باعث کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں اے سی اور پنکھے بند ہونے کے باوجود واپڈا محض روشنی کے لیے بھی بجلی فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق حکومت کی جانب سے ترقی کے دعوے محض لفاظی ثابت ہو رہے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں