خوشاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا عمل شروع
خوشاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا عمل شروع ایک ارب کی لاگت سے مجموعی طور پر 211واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائینگے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلی مریم نواز کے \"صاف پانی پروگرام\"کے تحت ضلع خوشاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ، پروگرام کے پہلے مرحلہ میں ضلع خوشاب میں30جون تک مختلف علاقوں میں ایک ارب روپے کی لاگت سے مجموعی طور پر 211واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائینگے ، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر خوشاب کو پراجیکٹ کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے اور تمام پلانٹس کی مقررہ معیار کے مطابق مقررہ ٹائم فریم میں تنصیب یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ،ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ اس اہم ترین منصوبے میں کسی بھی سطح پر قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا ٹھیکہ حاصل کرنے والا کنٹریکٹرکام مکمل ہونے کے بعد ایک سال تک پلانٹس کی دیکھ بھال اورمرمت کا بھی ذمہ دار ہو گا۔