منکیرہ میں غریب ریڑھی بانوں کے لیے الگ بازار قائم
منکیرہ میں غریب ریڑھی بانوں کے لیے الگ بازار قائموزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ریڑھیاں فراہم، مستقل جگہ مختص
منکیرہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر منکیرہ میں غریب اور محنت کش ریڑھی بانوں کو ریڑھیاں فراہم کر دی گئیں جبکہ ریڑھی بازار کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ ظہرالدین بابر، صدر انجمن تاجران منکیرہ چوہدری محمد یامین اور تحصیل انچارج پیرا فورس شہابل نے کیا۔میونسپل کمیٹی منکیرہ کے سامنے نئے ریڑھی بازار کے قیام کے لیے مستقل جگہ مختص کر دی گئی ہے تاکہ ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ شہری حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔