اثاثہ جات ڈکلیئر نہ کرنے والے افسر وں کو شوکازہونگے

اثاثہ جات ڈکلیئر نہ کرنے والے افسر وں کو شوکازہونگے

اثاثہ جات ڈکلیئر نہ کرنے والے افسر وں کو شوکازہونگےچھان بین کے دوران متعدد تحصیلداروں کے اثاثہ جات آمدن سے زائد پائے گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے افسران کو اثاثہ جات ڈکلیئر نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کی چھان بین کے دوران متعدد تحصیلداروں کے اثاثہ جات ان کی آمدن سے زائد پائے گئے ، جبکہ بیشتر افسران نے اپنے اثاثہ جات بھی ڈکلیئر نہیں کیے ۔ 2025 کی دوسری ششماہی کے دوران انہیں دو مرتبہ یاد دہانی مراسلے بھی بھیجے جا چکے ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زریونیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ نادہ افسران کو حتمی نوٹسز جاری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں