شہید کانسٹیبل امان اللہ خان کی برسی،میانوالی پولیس کی قبر پر حاضری
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )میانوالی: ضلع راولپنڈی میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے میانوالی کے علاقے موچھ کے رہائشی شہید کنسٹیبل امان اللہ خان کی برسی کے موقع پر میانوالی پولیس کے افسران و جوانوں نے ان کی قبر پر حاضری دی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔