ڈی سی خوشاب کا ترقیاتی منصوبوں اور صحت سہولیات کا اچانک معائنہ

ڈی سی خوشاب کا ترقیاتی منصوبوں  اور صحت سہولیات کا اچانک معائنہ

خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کئے ۔

 انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ، بوٹلنگ یونٹ اور ڈسپوزل پوائنٹس کا معائنہ کر کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ ملٹی پرپز ہال، میلہ گراؤنڈ اور اسپورٹس کمپلیکس کی ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس ٹو کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں