مذہبی جماعت کے ضلعی رہنماء کے نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر مذہبی جماعت کے ضلعی رہنماء کے نوجوان بیٹے کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کوٹ فرید روڈ پر حافظ محمد عقیل کے بیٹے محمد مسلم کی محمد طلال سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے کچھ دیر بعد محمد طلال دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر آ گیا اور فائرنگ کر کے محمد مسلم کو زخمی کرتے ہوئے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ۔