کمیونٹی سلام پیش کرتی ،خواجہ یاسر قیوم

کمیونٹی سلام پیش کرتی ،خواجہ یاسر قیوم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ یاسر قیوم نے شہید سب انسپکٹر عامر رضوان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری بزنس کمیونٹی اس عظیم قربانی پر شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔

جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہداء کی بدولت ہی ہمارا معاشرہ امن و امان کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ بزنس کمیونٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں