پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، زاہد ججہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لیگی رہنماء زاہد ججہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
اب پاکستان میں سرمایہ کار ی کے مزید مواقع سامنے آ رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر رہی ہے اور باقی جو رہ گئے ہیں انشاء اﷲ وہ بھی جلد پورے کیے جائینگے ۔