تھل نہر مکمل طور پر بند،چشمہ اور ذیلی جھیلوں میں پانی بھر گیا
واں بھچراں (نمائندہ دنیا ) تھل نہر مکمل طور پر بند کر دی گئی،تھل کینال کی بندش کے بعد چشمہ جھیل اور ذیلی جھیلوں میں پانی بھر گیا ہے۔
اس کے علاوہ دریا کے پانی کا پھیلاؤ کچے اور آس پاس تالاب نما ڈھنڈوں جوہڑوں میں پانی آہستہ آہستہ اوپر آگیا ہے ، جس سے کچے کے کسانوں کی گندم ڈوب سکتی ہے ، محکمہ انہار کے مطابق تھل کینال کی بندش 13 جنوری سے شروع ہو ئی ہے جو 13 فروری تک ہوگی۔