دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد کا عظیم الشان اجتماع کل ہوگا

 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد کا عظیم  الشان اجتماع کل ہوگا

میانی (نامہ نگار) دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد کا روح پرور اجتماع کل ( بروز اتوار)بعد نمازِ عشاء میانی میں منعقد ہوگا۔

اس بابرکت اجتماع میں درسِ نظامی، تخصصات، حفظِ قرآن، ناظرہ قرآن اور دیگر دینی کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ علامہ انصر مدنی اور قاری محمد قاسم نے بتایا کہ سال 2025ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قائم تعلیمی اداروں سے درسِ نظامی، تخصصات، حفظ و ناظرہ قرآن اور دیگر کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 96 ہزار 915 ہے ۔ اجتماع کے دوران میانی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں