میانوالی ٹریفک پولیس کا 24 گھنٹوں میں بھرپور کریک ڈاؤن

میانوالی ٹریفک پولیس کا 24 گھنٹوں میں بھرپور کریک ڈاؤن

میانوالی ٹریفک پولیس کا 24 گھنٹوں میں بھرپور کریک ڈاؤن393 چالان، 7 لاکھ سے زائد جرمانہ اور 125 گاڑیاں بند کر دی گئیں

 میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن یکساں قانون کے نفاذ اور محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی نگرانی میں ڈی ٹی او طیب علی شاہ کی قیادت میں میانوالی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھرپور کارروائیاں کیں۔میانوالی ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی موٹر وہیکلز ترمیم شدہ قوانین کی خلاف ورزی پر 393 چالان کیے ، جن کی مد میں 7 لاکھ 11 ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 125 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بغیر ہیلمٹ 122، بغیر ڈرائیونگ لائسنس 66، بغیر یا غلط نمبر پلیٹس 67، ون وے کی خلاف ورزی 16 اور پریشر ہارن استعمال کرنے پر 66 چالان کیے گئے ۔ اس دوران 198 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے جن میں 187 موٹر سائیکل اور 11 موٹر کار لائسنس شامل ہیں۔ ڈی ٹی او نے واضح کیا کہ روڈ سیفٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں