واسا کا چوکیدار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
واسا کا چوکیدار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق فرحان دوستوں کیساتھ والی بال کھیل رہا ،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڈے والا کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ مقتو ل فرحان جھال چکیاں کی خالد کالونی کا رہائشی اورواسا میں بطور چوکیدار کام کرتا تھا،گزشتہ روز لڈے والا کے مقام پر وہ دیگر دوستوں کے ساتھ والی بال میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آتے ہی اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،علاوہ ازیں مقتول کی آبائی علاقے کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی نماز جنازہ میں ایم ڈی واسا راؤ ابوبکر ،ڈپٹی ایم ڈی عزیز اﷲ سمیت ملازمین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔