سینکڑوں سکولوں کے نام زمینوں کا انتقال التواء کاشکار

سینکڑوں سکولوں کے نام زمینوں کا انتقال التواء کاشکار

سینکڑوں سکولوں کے نام زمینوں کا انتقال التواء کاشکاراراضی کی حد بند یاں متنازع ہونے کے باعث قبضوں کے بڑھتے واقعات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سینکڑوں سکولوں کے نام زمینوں کا انتقال حکومت کے واضح احکامات کے باوجود کئی سال سے التواء کا شکار ہے ،جبکہ بیشتر مقامات پر سکولوں کی اراضی کی حد بند یاں متنازعہ ہونے کے باعث قبضوں کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش بننے لگے ہیں ذرائع کے مطابق تحصیل سرگودھا کے 211،ساہی وال 79،سلانوالی 84،کوٹمومن 79، بھلوال 72 ،بھیرہ 38اور شاہ پور کے 44سرکاری سکولوں کی زمینوں جو کہ صوبائی حکومت یا مختلف اداروں اور زیادہ تر پرائیویٹ افرادکی ملکیت چلی آ رہی ہیں کا متعلقہ سکولوں کے نام انتقال مختلف وجوہات کی بنا ء پر گزشتہ ایک دہائی سے التواء کا شکار چلا آ رہا ہے ،ان میں شامل بیشتر مقامات بالخصوص گنجان علاقوں کے سرکاری سکولوں کی حد بندیوں میں مبینہ طور پر قبضہ مافیا رکاوٹ بنا ہوا ہے ،اس دورانیہ میں متعدد مرتبہ اقدامات اٹھائے گئے جو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی مختلف محکمانہ امور کی پیچیدگیوں میں الجھ کر رہ گئے اورمنطقی انجام تک نہ پہنچ سکے ،اس سلسلہ میں تیار کردہ فہرستیں سرکاری ریکارڈ میں دب کر رہ گئی ہیں،جبکہ پالیسی کے مطابق سکولوں کی زمینیں ان کے نام منتقل کرنے اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کی ہدایت پر سول ایڈمنسٹریشن او ر محکمہ کے ضلعی افسران عملدرآمد میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں