شہید ایس ایچ او عامر رضوان کی نمازِ جنازہ ادا بھاگٹانوالہ میں ادا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ایس ایچ او عامر رضوان خان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ،ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
شہید افسر کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی قصبہ بھاگٹانوالہ میں ادا کی گئی،نمازِ جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران، جوانوں کی بھاری نفری، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شہید افسر کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔