اسد عباس مگسی کا عیسیٰ خیل کے مختلف ہسپتالوں کے دورے
اسد عباس مگسی کا عیسیٰ خیل کے مختلف ہسپتالوں کے دورےٹی ایچ کیوہسپتال کالاباغ، مریم نواز ہسپتال کمرمشانی اور ٹی ایچ کیوہسپتال کا معائنہ
کالاباغ ، میانوالی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرمیانوالی اسد عباس مگسی نے تحصیل عیسیٰ خیل کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالاباغ، مریم نواز ہسپتال کمرمشانی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی اور اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات، ادویات کے سٹاک، طبی آلا ت کا معائنہ کیا، مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات سے متعلق استفسار کیا، ہسپتالوں کے عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی کے نظام اور علاج معالجہ کی دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسد عباس مگسی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب غریب عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں اربوں روپے کے خطیر فنڈ ز خرچ کررہی ہے ۔ انھوں نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو ادویات کے علاؤہ تمام طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔