یونیورسٹی آف میانوالی میں تین نئے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کی منظوری

 یونیورسٹی آف میانوالی میں تین نئے  ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کی منظوری

میانوالی ، واں بھچراں( نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )یونیورسٹی آف میانوالی کی اکیڈمک کونسل کا چوتھا اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ، اکیڈمک کونسل کے معزز اراکین اور یونیورسٹی آف میانوالی کے تمام تدریسی شعبہ جات کے انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا رجسٹرار یونیورسٹی آف میانوالی ڈاکٹر عبدالماجد خان رانا نے پیش کیا۔ اجلاس میں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران تین نئے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے آغاز کی منظوری دی گئی، جن میں ADP سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ADP کمپیوٹر آرٹس، اور ADP ای۔کامرس شامل ہیں۔ ان پروگرامز کے آغاز سے نہ صرف جدید تقاضوں کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار ہوگی بلکہ ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کو لچکدار تعلیمی مواقع میسر آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں