کندیاں: تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شہری جاں بحق

کندیاں: تیز رفتار موٹر سائیکل  کی ٹکر سے شہری جاں بحق

کندیاں (نمائندہ دنیا)فوجی چوک کندیاں کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ذوالفقار خان سکنہ نورنگ خیل، عمر تقریباً 70سال، کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ۔ شہریوں نے فوجی چوک اور اطراف میں اسپیڈ کنٹرول اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں