رکشہ پر اونچی آواز میں گانے بجانے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

رکشہ پر اونچی آواز میں گانے بجانے  پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

شاہ پور صدر (نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے جلپانہ چوک پر ناکہ لگایا ہوا تھا کہ جھاوریاں کی جانب سے ایک رکشہ نمبر اپیلاڈ فار رکشہ آیا، جسے محمد عرفان ولد محمد عمران سکنہ دھریمہ چلا رہا تھا۔

چیکنگ کے دوران رکشہ پر اونچی آواز میں گانے بجانے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کیخلاف ساونڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں