بھاگٹانوالہ:نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد جرائم میں واضح کمی
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او بھاگٹانوالہ اسامہ اسد کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
پولیس کی مؤثر حکمت عملی، بروقت کارروائیوں اور مسلسل گشت کے باعث جرائم پیشہ عناصر میں خوف پایا جا رہا ہے ، جس سے شہری خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے امن و امان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او اسامہ اسد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔