ڈی سی خوشاب کا ورلڈ بینک کے صدر کے نام سے منسوب حویلی کا دورہ
خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ورلڈ بینک کے صدر کے خوشاب کے متوقع دورہ کے تناظر میں ان سے منسوب تاریخی حویلی کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے حویلی کی موجودہ صورتحال اور اس کی بحالی کے کئے جانیوالے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔موقع پر موجود متعلقہ افسروں نے حویلی کی بحالی کیلئے مرتب کردہ پلان کی تفصیلات بتائیں، ڈپٹی کمشنر خوشچاب نے انہیں ہدایت کی کہ تمام اموربروقت اور دلجمعی کے ساتھ مکمل کیے جائیں اور حوقیلی کی صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور دیگر ضروری انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب شہر کا تشخص اجاگر کر نے کیلئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی سطح کے معزز مہمانوں کے دوروں کے لیے جامع تیاریاں کی جائیں ۔