شہریوں کی عزت نفس بحال کئے بغیر مثالی معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں :چودھری عبدالمنان

شہریوں کی عزت نفس بحال  کئے بغیر مثالی معاشرے کی تشکیل  ممکن نہیں :چودھری عبدالمنان

خوشاب (نمائندہ دنیا )خوشاب شہری اتحاد کے بانی راہنما اور ممتاز مائنز اونر چودھری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ شہریوں کی عزت نفس بحال کئے بغیر مثالی معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں۔

خوشاب شہری اتحاد عوام کے حقوق کا محافظ ہے اور خوشاب کے کسی بھی شہری کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دے گی ، شہریوں کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کیا جائے گا ، جوہر آباد میں شہریوں کے وفد سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ شہری اتحاد کا پلیٹ فارم صرف اور صرف علاقہ کی تعمیر و رترقی اور عوام کو درپیش مشکلات و مسائل سے نکالنے کیلئے تشکیل دیا تھا اور اس پلیٹ فارم سے گزشتہ کئی سالوں سے علاقہ اور عوام کی تقدیر بدلنے کی جدو جہد جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں