شاہ پور صدر:قادیانی مذہب کی تبلیغ کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج

شاہ پور صدر:قادیانی مذہب کی تبلیغ  کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج

شاہ پور صدر (نامہ نگار )کالرہ سٹی جھاوریاں کی مسجد کے امام محمد عزیز سلطان ولد حافظ محمد امیر سلطان سکنہ کالرہ نے پولیس تھانہ جھاوریاں میں رپورٹ درج کرائی کہ غلام عباس سکنہ کالرہ نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے اس کے 8سالہ بیٹے کو ایک کتاب دی۔

بچے کے ذریعے یہ کتاب امام مسجد کے پاس لائی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ قادیانی مذہب کی تبلیغ پر مبنی تھی، جس کا مقصد بچے کے ذہن پر اثر ڈالنا تھا۔ امام مسجد نے بتایا کہ پاکستان کے قوانین کے مطابق قادیانی افراد کو اپنے مذہب کی تبلیغ کی اجازت نہیں ہے ۔پولیس نے امام مسجد کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانی نامعلوم شخص کو جلد گرفتار کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں