موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی، 2گرفتار

موٹر سائیکل چوروں کے  خلاف کارروائی، 2گرفتار

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پپلاں انسپکٹر سلیم اللہ خان اور سب انسپکٹر شاہد عزیز کی ٹیم نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے ملزمان یاسر ولد شیر علی اور محسن ولد جاوید اقبال کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اور 20 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ۔ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں