مختلف واقعا ت میں ماں سے دو نابالغ بچے چھین لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعا ت میں ماں سے دو نابالغ بچے چھین لئے گئے جبکہ تین افراد نے شادی شدہ خاتون کا غواکر لیا ۔
96شمالی کی صدف بی بی سے محسن اور عارف نے گھر میں داخل ہو کر چار سالہ انایا فاطمہ اور تین سالہ میکال کو زبردستی چھین لیااور اغواء کر کے لے گئے ، جبکہ مدینہ کالونی 4جنوبی سے خرم وغیرہ نے شادی شدہ خاتون مسماۃ(ع)کو اغواء کر لیا، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔