بہبود فنڈز کے استعمال‘وظائف کی بروقت فراہمی کی ہدایت

بہبود فنڈز کے استعمال‘وظائف کی بروقت فراہمی کی ہدایت

بہبود فنڈز کے استعمال‘وظائف کی بروقت فراہمی کی ہدایتضلعی محکموں کے سربراہان کو حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی ہدایات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے بہبود فنڈز کے استعمال کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف، مالی امداد، جہیز فنڈز اور کفن دفن کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کر کے تسلسل برقرار رکھنے کے پابند بنائیں۔ علاوہ ازیں، نامکمل درخواستوں پر موجود اعتراضات کو فوری طور پر دور کروایا جائے اور چیکوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔بہبود فنڈز کی گرانٹ ضلعی حکومت کے اکاؤنٹس میں جاری ہونے کے باوجود بروقت استعمال نہ ہونے اور درخواست گزاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں