سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کیلئے حکومت کی ہنگامی حکمت عملی

سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کیلئے حکومت کی ہنگامی حکمت عملی

سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کیلئے حکومت کی ہنگامی حکمت عملیبے روزگار افراد کو سرکاری زمینیں لیز پر دینے ، سبسڈی کیلئے اقدامات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے سبزیوں کی مصنوعی قلت اور مہنگائی کے سدباب، اور مستقبل میں آبادی کے تناسب سے پیداواری اہداف بڑھانے کیلئے حکومتی پروگرام کی استعداد کار میں اضافہ کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں ٹماٹر، پیاز، مرچ اور دیگر 24اقسام کی سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کیلئے زمین اور آب و ہوا کو موزوں قرار دیا جا چکا ہے ۔ اس ضمن میں بے روزگار افراد کو سرکاری زمینیں لیز پر دینے اور اخراجات کی مد میں سبسڈی فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مزید براں، سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کے لیے آگاہی، تربیتی نشستیں اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے ۔ محکمہ زراعت افسران اور ضلعی ایڈمنسٹریشن کو ضلع سطح پر ترسیل کے لیے سپلائی چین کے ذریعے قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور فوری اقدامات کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں