گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن‘سخت مانیٹرنگ کے ا حکامات

گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن‘سخت مانیٹرنگ کے ا حکامات

گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن‘سخت مانیٹرنگ کے ا حکاماتوزیراعلیٰ پنجاب کے پرائس کنٹرول سے متعلق احکامات پر عمل یقینی بنانے کا حکم

خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے گرانفروشی کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں اور بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے ۔ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں پرائس کنٹرول اور مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں کے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پرائس کنٹرول سے متعلق احکامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب کرنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیں اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے واضح کیا کہ عوام کی جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ پابندِ سلاسل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں