پیرا فورس کی وارننگ‘غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت
پیرا فورس کی وارننگ‘غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت دکاندار اپنی غیر قانونی تجاوزات فوری طور پر ختم کریں ورنہ سامان ضبط ہو گا:وارننگ
میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال نے مین بازار اور ہسپتال روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام دکاندار اپنی غیر قانونی تجاوزات فوری طور پر ختم کریں، بصورت دیگر برآمد شدہ سامان ضبط کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔