پولیس نے جواء کھیلنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا

 پولیس نے جواء کھیلنے  والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی، جوا کھیلتے ہوئے 4 افراد کو گرفتارکر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی جانب سے۔۔۔

 ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور معاشرتی برائیوں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں تھانہ کڑانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار جواری یاسر، صابر، عمران اور ناظم کے قبضہ سے داؤ پر لگے ہوئے ہزاروں روپے اور موبائل فون برآمد کر کے قمار بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ جواء اور منشیات جیسی معاشرتی برائیاں جرائم کی بنیاد بنتی ہیں۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ سرگودھا پولیس ضلع بھر سے ان ناسوروں کے خاتمے کے لیے متحرک رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں