سرگودھا :تلخ کلامی پر میاں بیوی کو زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پر تشدد واقعات کے دوران 79جنوبی میں تلخ کلامی پر محمد حسنین اور اسکے ساتھیوں نے زینت بی بی اور سکے بھتیجے محمد سلمان،چک صوبیدار میں سابقہ رنجش پر۔۔۔
اصغر وغیرہ نے محمد خالد اور اسکے بیٹے حمزہ ،55جنوبی میں معظم علی نے خاندانی رنجش پر شازیہ اور عاصمہ ،مڈھ رانجھا کے علاقہ میں فصل کاٹنے کے تنازعہ پر عادل وغیرہ نے محمد اشرف اور اسکی بیوی ساجدہ پروین کو ڈنڈو ں سوٹوں سے حملے کر کے لہولہان کر دیا جبکہ 142جنوبی میں مقدمہ بازی کی رنجش پر یاسر وغیرہ نے محمد الیاس کو مار مار کر ادھ موا کر دیا اور بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔