مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید  تبسم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق، دانشور اور مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نہایت شفیق استاد،باوقار شخصیت اور علم و حکمت کا روشن مینار تھے ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی تدریس، تحقیق، اصلاحِ معاشرہ اور دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی علمی خدمات، مدلل خطابات اور تحریری کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے نہ صرف ہزاروں طلبہ کی کردار سازی کی بلکہ انہیں معاشرے کا مفید اور باعمل فرد بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں