راشن دینے کا جھانسہ دے کر خاتون کو جنسی تشددکا نشانہ بنانے کوشش کرنیوالا گرفتار

راشن دینے کا جھانسہ دے کر خاتون کو جنسی  تشددکا نشانہ بنانے کوشش کرنیوالا گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کا راشن دینے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کو جنسی تشددکا نشانہ بنانے کوشش کرنیوالا شخص قانون کی زد میں آ گیا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

 بسمہ اﷲ پارک کی رہائشی مسماۃ(ل)نے مقدمہ در ج کرواتے ہوئے الزا م عائد کیا کہ ڈیرہ سائیں جمال کے عمران نامی اوباش نے اسے رمضان المبارک کا راشن دینے کا جھانسہ دے کر گھر بلوایا اور ناجائز خواہشات پوری کرنے کا کہا انکار پر ملزم نے اسے زبردستی مبینہ طور پر زیادتی کا نشان بنانے کی کوشش کی جس پر بامشکل ملزم کے چنگل سے بھاگ آئی، ملزم کے پاس دیگر خواتین کی نازیبا تصاویر ہیں اوروہ راشن کے نام پر وہ خواتین کی عزتیں لوٹتا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں