مسلح افراد نے کاشتکار کے نو عمر بیٹے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

مسلح افراد نے کاشتکار کے نو عمر بیٹے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ در ج کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 104جنوبی میں نامعلوم مسلح افراد نے کاشتکار کے نو عمر بیٹے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ اکبر علی کا بیٹا عمران سکول میں کھیلنے کیلئے دوستوں کو بلانے جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اسے روک کر پوچھا کہ تم اکبر علی کے بیٹے ہو جس پر اس نے ہاں کے ساتھ جواب دیا تو ایک ملزم نے فائر کر دیا جو کہ اس کے جبڑے میں لگ کر پیچھے گردن سے باہر نکل گیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ نو عمر زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ در ج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں