پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی یاد میں ایف ایم 101 کا خصوصی تعزیتی پروگرام منعقد

پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم  کی یاد میں ایف ایم 101 کا  خصوصی تعزیتی پروگرام منعقد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریڈیو پاکستان سرگودھا ایف ایم 101 کا خصوصی تعزیتی پروگرام پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی یاد میں منعقد کیا گیا۔

پروگرام کی کمپیرنگ منزہ انور گوئندی نے کی۔اس پروگرام کی پروڈیوسر فریحہ کنول اور کوارڈینیٹر جمشید قادری تھے ۔پروگرام میں ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر یوسف خالد، ڈاکٹر شفیق آصف، ڈاکٹر سید مرتضی حسن شیرازی، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے صاحب زادے مامون الرشید ، خالد اقبال مسرت، جمشید قادری، عبدالرحمن کوثر اور دیگر نے پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی شخصیت اور خدمات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر پروفیسر یوسف خالد کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ایک سلیف میڈ آدمی تھے ؛ جن کی ساری زندگی عملی جد و جہد سے عبارت ہے ۔ ہمیں بے حد افسوس ہے کہ ایک متحرک شخصیت اور بہترین دوست ہم سے جدا ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں