آدھا تیتر اور بٹیر کی سیاست کرنے والے سیاسی بونے نہیں چاہتے پنجاب ترقی کرے ،عبدالرزاق ڈھلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ۔۔۔
پنجاب حکومت کی کارکردگی گراؤنڈ پر نظر آرہی ہے مریم نواز کی کارکردگی کا اصل معیار ان کے منصوبوں میں شفافیت اور عوامی فائدہ ہے آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کی سیاست کرنے والے دراصل سیاسی بونے نہیں چاہتے کہ پنجاب ترقی کرے یہی وجہ ہے کہ وہ حکومت کے منصوبوں پر تنقید کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ہم نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی اور سیاسی طور پر بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھی ہے آج پاکستان میں جتنے بھی بہترین منصوبے ہیں وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے مرہون منت ہیں