قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،عزیزالرحمان

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں  کیا جائے گا ،عزیزالرحمان

کندیاں(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90 رانا عزیزالرحمان نے پاکستان پر افغان طالبان کی مبینہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق کے نتائج دنیا کے سامنے آئیں گے اور ملک کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں