منشیات کیخلاف مہم ،چار افراد گرفتار ،اسلحہ اور دیسی شراب پر آمد

منشیات کیخلاف مہم ،چار افراد  گرفتار ،اسلحہ اور دیسی شراب پر آمد

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران چار افراد کو گرفتا کر کے ان سے ناجائز اسلحہ اورع دیسی شراب پر آمد کر لی گئی۔

 سٹی پولیس جوہر آباد نے اایک ملزم سے 15لٹر شراب مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک شراب فروش سے 10لٹر شراب ، خوشاب پولیس نے مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص سے دواران تلاشی ایک ریوالور 32بور تین کارتوس جبکہ نوشہرہ پولیس نے ایک شخص سے بندوق بارہ بور اور دو کارتوس بر آمد کئے ہیں م چاروں ملزمان کیخلا ف امتناع منشیات ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں