بھاگٹانوالہ میں جعلی عامل نے شہری کو زیورات سے محروم کر دیا

بھاگٹانوالہ میں جعلی عامل نے  شہری کو زیورات سے محروم کر دیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 80 جنوبی میں ایک مبینہ جعلی عامل نے سادہ لوح شہری کو جھانسہ دے کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ہتھیا لیے اور فرار ہو گیا۔

اسد محمود اپنی ہمشیرہ کے علاج کے سلسلے میں اورنگزیب نامی عامل کے پاس گیا جہاں ملزم نے عملیات اور علاج کا جھانسہ دے کر اس سے 10 تولے 7 ماسے طلائی زیورات، جن کی مالیت تقریباً 44 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ، حاصل کر لیے اور بعد ازاں موقع سے فرار ہو گیا۔متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، تاہم تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔اہلِ علاقہ نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے شہریوں کو ایسے عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں