پولیس نے لاپتہ نوجوان کو بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کیا
خوشاب (نمائندہ دُنیا )دامن مہاڑ کے گاوں ناڑی سے لاپتہ نوجوان محمد شیری کو ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او کٹھہ سگھرال کو نوجوان کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔