حکومت کا کھال پنجائت کو فعال کرنے کیلئے تجاویز پر غور

 حکومت کا کھال پنجائت کو  فعال کرنے کیلئے تجاویز پر غور

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پنجاب کھال پنجائت کو فعال کرنے کے لیے تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد کرپشن اور وسائل کے ناجائز استعمال کو کنٹرول کرنا اور نہری و نکاسی آب کے نظام کو جدید بنیادوں پر استوار کر کے زیادہ مؤثر بنانا ہے ۔اس ضمن میں دونوں شعبوں کے اثاثہ جات، دستیاب وسائل اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ پنجاب کھال پنجائت کو منتقل کرنے کے ساتھ ہی ٹی او آرز اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں